
عدالتی حکم کے باوجود اہلِ خانہ کو اٹک جیل میں قید چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی اجازت نہ دیے جانے کا معاملہ چیئرمین تحریک انصاف کے اہلِ خانہ کی جانب سے جیل حکام کے ہاتھوں عدالتی حکم سے انحراف پر گہری تشویش کا اظہار : ”عدالت نے اہلِ خانہ، وکلاء اور چیئرمین تحریک انصاف کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو ان تک رسائی کے احکامات دے رکھے ہیں، بدقسمتی سے چیف جسٹس نے وقت کا تعّین جیل حکّام کی صوابدید پر چھوڑا، جیل حکام مسلسل کوششوں کے باوجود بھائی سے ملاقات کا اہتمام کرنے سے گریزاں ہیں، عدالتی حکم کے باوجود جیل حکاّم کے اس منتقم اور ناقابلِ فہم رویّے پر شدید تشویش ہے، وکلاء نے جیل حکّام سے ملاقات کا وقت مقرّر کروانے کیلئے از حد کوششیں کی ہیں مگر اب تک یہ لاحاصل رہیں، عدالتِ جیل حکّام کی ضد اور ہٹ دھرمی کا نوٹس لے اور وکلاء، ذاتی معالج اور اہلِ خانہ کی عمران خان سے ملاقات کیلئے مؤثر حکم جاری کرے”- علیمہ خانم ہمشیرہ چیئرمین تحریک انصاف
0 Comments