Hot Posts

6/recent/ticker-posts

Whatever the people will buy, these poor workers will bring the same things to their stalls.

عوام جو چیز خریدے گی، یہ غریب مزدور وہی چیزیں اپنے سٹال پر لا کر رکھیں گے۔

 آج ایک جھنڈے بیچنے والے نوجوان نے بتایا کہ پولیس اس کے ساتھ کام کرنے والے دو لڑکوں کو مار مار کر لے گئی کیونکہ ان کے سٹال پر پاکستانی پرچم، جھنڈیوں اور badges کے ساتھ ساتھ عمران خان کی تصویر کی ٹوپیاں تھیں۔ پولیس سے بندہ پوچھے کہ یہ کیا درندگی ہے؟ عوام جو چیز خریدے گی، یہ غریب مزدور وہی چیزیں اپنے سٹال پر لا کر رکھیں گے۔ ایسے پولیس والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائیاں ہونی چاہئیں۔ یہ حرکت پاکستان کے آئین اور قانون کے خلاف ہے
اگر آپ کے شہر یا گاؤں میں یہ فسطائیت کا مظاہرہ ہو تو سوشل میڈیا پر ضرور آواز اٹھائیں۔ ہم سب مل کر قانون کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے انشاءاللّه۔ یہ ملک ہر پاکستانی کا برابر کا ہے اور کمزور، غریب عوام کا حق زیادہ ہے اس ملک پر اور ہم پر کہ ہم ان کے ساتھ شفقت سے پیش آئیں۔ ہم نے اسی ملک میں جینا مرنا ہے انشاءاللّه۔ ہم نے مل کر اسے ٹھیک کرنا ہے۔ اگر عمران خان نے عوام کا دل جیت لیا ہے تو آپ اس طرح کے تشدد سے لوگوں کا عمران خان سے تعلق توڑ نہیں سکتے۔ آپ نے اتنے سالوں سے عوام کیلئے کچھ کیا ہوتا تو عوام عمران خان کی بجاۓ آپ کو ووٹ دیتی۔ ذرا سوچیے!

Post a Comment

0 Comments