Hot Posts

6/recent/ticker-posts

Speak for Imran Khan:"

            "عمران خان کی خاطر بات کریں:"


 دوستو

حضرت اکبر علی زئی, عمران خان کے خاموش سپاہیوں سے مخاطب ہے۔ پاکستان میں ایک بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو عمران خان کے نظریہ کے حامی ہیں، اسے اچھا انسان اور مسلمان سمجھتے ہیں، اسے وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن کہیں نہ کہیں ان میں حوصلے اور ہمت کی کمی ہے۔ وہ کھل کر حق کا ساتھ نہیں دے سکتے، ان کا ضمیر بھی ان کو ملامت کرتا رہتا ہے۔ وہ احتجاج پر نہیں جا سکتے، خوف کی وجہ سے پولیس کا سامنا نہیں کر سکتے، معاشی مجبوریاں بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہیں۔ میری یہ تحریر انہی تمام حقیقی آزادی کے سپاہی بہن بھائیوں کے لیے ہی ہے، مہربانی کر کے اس کو جنگل کی آگ کی طرح پھیلا دیں۔ کوئی بھی بہن بھائی اس کو فیس بک یا انسٹاگرام پر شیئر کرنا چاہے تو میری طرف سے اجازت ہے۔

عمران خان کے سپاہیو آپ نے کرنا صرف یہ ہے، کہ آپ نے بات کرنی ہے۔ مہربانی کر کے اس تجویز پہ ضرور عمل کیجئے گا، اور اس کے حیران کن نتائج چند دن میں ساری قوم کے سامنے ہوں گے۔ سب سے پہلے آپ اپنی پوری تیاری کریں، مطالعہ کریں، اور اپنے علم میں بھرپور اضافہ کریں، مضبوط دلائل سے آپ نے عمران خان کے مخالفوں علمی طور پر کو ذبح کر دینا ہے۔ اور عام عوام میں عمران خان کے دشمنوں کے لئے نفرت بھر دینی ہے۔

مرد یا خواتین کہیں بازار میں سودا سلف لینے جائیں تو جن دکارنداروں سے آپ کی جان پہچان ہے، اس سے اور وہاں کھڑے گاہکوں سے بات کریں۔ پیٹرول پمپ پہ پیٹرول بھروانے کے لیے دو منٹ رکیں تو وہاں چند لوگوں سے بات چیت کریں اور عمران خان کا پیغام پہنچائیں۔ تعلیم جو سب کا بنیادی حق ہے، وہ بچوں تک بھی پہنچایں، انہیں صحیح مطالعہ پاکستان پڑھائیں، اور انہیں پاکستان کے حقیقی دشمنوں اور دوستوں کا بتائیں۔ کہیں سیر و تفریح پہ جائیں، تو جو لوگ بھی آپ کو ملیں ان سے انتہائی شائستہ انداز میں آپ نے حقیقی ازادی کی ضرور بات کرنی ہے۔

آپ کے گھر میں اگر کوئی خدا ناخواستہ ذہنی مریض ہے، یعنی پی ڈی ایم کا سپورٹر ہے تو اس پہ خصوصی توجہ دیں۔ میرے بھائیو اور بہنو، دس منٹ نکال محلے داروں کو اکٹھا کریں، اور انہیں ملک میں ہونے والے ظلم کے بارے میں بار بار بتائیں، اور انہیں اپنے نظریے پہ قائل کریں۔ کبھی کوئی پولیس والا یا فوجی اکیلا کھڑا ہوا دیکھیں، تو اسے لازمی لفٹ دیں اور سارے راستے اس کو مہذب انداز میں شرم دلائیں۔

اگر آپ کا کوئی جاننے والا مظالم میں خاص طور پر عورتوں کے اغوا والی وارداتوں میں ملوث ہے، تو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت میں اس سے تعلق ختم کر دیں۔ ورنہ قیامت کے دن اس ظالم سے محبت کا حساب آپ کو بھی دینا پڑے گا۔ آپ کے محلے میں اگر کوئی فوجی، پولیس، ایف ائی اے، ائی ایس ائی، اور ائی بی والوں کی فیملی رہتی ہے تو پہلے ان سے بات کریں اگر نہیں سمجھتے تو ان سے ملنا جلنا بالکل بند کر دیں۔ کسی فوجی، پولیس والے اور ظالم ایجنسی والوں سے نئی رشتہ داری بالکل نہ کریں۔ صرف دنیا کی لالچ میں اگر اپنے بچے یا بچی کی شادی کریں گے، تو آخرت میں ذلیل و خوار ہوں گے۔ انہیں پیار سے بتا دیں کہ ہم گمراہ لوگوں سے تعلق نہیں بناتے۔

اگر کوئی آپ کا دوست، رشتہ دار یا محلے دار پولیس یا فوج میں جانا چاہتا ہے، تو اس سے بات کریں، کہ اگر ان مظالم کے بعد بھی وہ ایسا کرے گا، تو وہ آپ کے لیے اور آپ اس کے لیے مر جائیں گے۔ اگر کوئی پولیس ولا یا فوجی آپ کا گھر کرائے پر لینے کا خواہش مند ہو، تو اسے طریقے سے انکار کر دیں، چاہے وہ آپ کو زیادہ کرایہ آفر کرے، کیونکہ سب جانتے ہیں کہ یہ قبضہ گروپ ہے کوئی بڑی بات نہیں یہ اپ کے گھر پر قبضہ ہی کر لیں۔

دوستو

اگر حضرت اکبر علی زئی کی اس تجویز پہ آپ نے پوری طرح عمل کرنا شروع کر دیا، تو میں یقین سے کہہ سکتی ہوں، کہ اس کے بہترین نتائج چند دنوں میں آپ کے سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ عمران خان نے اس ملک کی خاطر اور اس کی عوام کی خاطر ساری زندگی قربانیاں دی ہیں۔ اب جب کہ اسے بے گناہ ہوتے ہوئے، پابند سلاسل کر دیا گیا ہے، اور طرح طرح کی افواہیں آتی ہیں، کہ اسے زہر دیا جا رہا ہے، یا انتہائی برے حالات میں رکھا گیا ہے، تو اب ہم نے اپنا فرض ادا کرنا ہے۔ ہم اپنی جان دے کے بھی عمران خان کا احسان نہیں چکا سکتے۔ یہ چند گزارشات جو دیکھنے میں معمولی سی ہیں، پر اتنی پراثر ہیں کہ یہ ایجنسی والے، پولیس اور فوج والے جنہوں نے 25 کروڑ عوام کا جینا محال کر رکھا ہے، اور جو پورا دن عوام پہ ظلم کر کے آپ کے محلے میں آرام سے آکر سو جاتے ہیں۔ یہ گھر سے منہ چھپا کر نکلیں گے، اور منہ چھپا کر واپس آیا کریں گے۔ انشاءاللہ ایک وقت ایسا آئے گا، کہ ان میں اگر چند غیرت مند لوگ ہیں، تو وہ ایسی بے غیرتی کی زندگی سے تنگ آکر خودکشیاں کرنا شروع کر دیں گے۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا

Post a Comment

0 Comments