Hot Posts

6/recent/ticker-posts

شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس: تنقید کا منصفانہ جائزہ اور لازمی سوالات, شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس - خودی بنام سیاستِ اُلفت: تجزیاتی نگاہ.


شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس کا تنقیدی جائزہ
سوال نمبر :1
سب سے پہلی بات خان صاحب کی گرفتاری کے بعد یہ پریس کانفرنس آج ہی کیوں ہوئی؟ جب رات شیر افضل مروت نے ٹویٹ کی اُسکے ردعمل میں ہوئی؟
سوال نمبر: 2
کیا شیر افضل مروت نے ٹویٹ کر کے پرسکون تالاب میں کنکر پھینکا اور ردعمل آنے کی توقع کی؟
سوال نمبر: 3
شیر افضل مروت نے اپنی ٹویٹ میں کسی کا نام نہیں لیا نہ ہی یہ کہا کہ کوئی عمران خان کی جگہ لینے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ اس نے تو کور کمیٹی کی باتیں لیک ہونے کی بات کی تو آج کی پریس کانفرنس میں اس بات پر کیوں زور دیا گیا کہ عمران خان تاحیات چیئرمین ہیں اور کوئی انکی جگہ لینے کی کوشش نہیں کر رہا؟
سوال نمبر: 4
کیا عمران خان کو تاحیات چیئرمین ڈیکلیئر کر دینے سے انکی رہائی ہو جائے گی کیا وہ دوبارہ وزیرِ اعظم بن پائیں گے؟
سوال نمبر: 5
نواز شریف بھی نون لیگ کا تاحیات چیئرمین ہے نون لیگ کے فیصلے وہی کر رہا ہے کیا اس سے نواز شریف پھر سے وزیرِ اعظم بن گیا یا اُسکی جگہ اُسکے بھائی کو بنایا گیا؟
سوال نمبر: 6
اور اس پریس کانفرنس میں خان صاحب کی رہائی کیلئے کوئی لائحہ عمل کوئی احتجاج کے بارے بتایا گیا؟

سوال نمبر: 7
وکلاء اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر کیسز لڑ رہے ہیں لیکن وہ آپکو ساتھ یہ بھی بتانے کی کوشش کر رہے کہ سسٹم ہمارے خلاف ہے ہم بے بس ہیں تو کیا ہماری پارٹی لیڈرشپ ایسی صورت میں صرف وکلاء پر تکیہ کر کے بیٹھی رہے یا جو انکا کام ہے وہ بھی کرینگے؟ سوالات اور بھی ہیں فلحال اتنا ہی۔ پاکستانیوں ذرا نہیں پورا سوچیں صرف سوشل میڈیا پر دھڑا دھڑ پریس کانفرنس ہی نہ شئیر کرتے رہا کریں آپکا کپتان اس وقت اٹک جیل کی کال کوٹھڑی میں بند ہے

Post a Comment

0 Comments